فرماوے ایک بڑی خواہش ہے کہ آپ فرصت پا کر تشریف لاویں۔ کیونکہ اب تک ایک سوئی او رمخالطب کی صحت کا آپ کو اتفاق نہیں ہوا اورجو کچھ آن محب نے صاحب کمشنر کی زبانی سنا تھا۔ اس کی کچھ پرواہ نہیں ہے۔ ہمارا عقیدہ اور خیال انگریزی سلطنت کی نسبت بخیر اور نیک ہے۔اس لئے آخر انگریزوں کو معلوم ہو جائے گا کہ یہ سب کچھ تہمیتں ہیں۔ کوئی تردد کی جگہ نہیں اور علالت طبیعت کے بارے میں جو آپ نے لکھا تھا۔ خدا تعالیٰ کافضل درکار ہے۔ سب خیر ہے۔ میں بہت دعا کرتا ہوں۔ بہتر ہے کہ اکثر مچھلی کے تیل کا استعمال شروع رکھیں اورجو تریاق الٰہی میں نے بھیجا تھا۔ ان میں سے یعنی دونوں قسموں سے کھایا کریں بہت مفید ہے اور جو آپ نے اپنے گھر کی نسبت لکھا تھا کہ مجھ کوکچھ بہت خوش نہیں رکھتیں۔ اس میں میری طرف سے یہی نصیحت ہے کہ آپ اپنے گھر کے لوگوں سے بہت احسان اور خلق اور مدارت سے پیس آیا کریں اور غائبانہ دعا کریں۔ حدیث شریف میں ہے کہ خیر کم خیر لاہلہ۔ انشاء اللہ بہت سی خوبیاں پید اہوجائیںگی۔ دنیا ناپائیدار ہے۔ ہر ایک جگہ اپنی مروت اور جوان مردی کانمونہ دکھلانا چاہئے اورعورتیں کمزور ہیں وہ اس نمونہ کی بہت محتاج ہیں۔ حدیث سے ثابت ہے کہ مرد خلیق پرخدا تعالیٰ کا فضل ہوتا ہے۔ میں یہ سبب ایام صیام اور عید کے خط نہیں لکھ سکا۔ آج خط لکھا ہے۔ باقی سب خیریت ہے۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان