معارف ملتا ہے۔ سو مناسب ہے کہ کوئی شخص اس ہدایت کے خلاف کچھ بھی دل میں نہ رکھے۔ ورنہ خد اتعالیٰ کے نزدیک اس کا جواب دہ ہو گا اگر ہم اسلام کے خادم نہیں ہیں تو ہمارا سب کاروبار عبث اور مردود اور قابل مواخذہ ہے۔ زیادہ خیریت ہے۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد ازقادیان
۷؍ اگست ۱۸۹۹ء
نوٹ:۔ اس مکتوب میں حضور نے اپنے دعوے نبوت و رسالت کی حقیقت کو خوب کھول کر بیان کر دیا ہے۔ آپ نے اپنے اس دعوی سے کبھی انکار نہیں کیا۔ البتہ اس کا مفہوم اور منطوق بھی کبھی قرار نہیں دیا۔ جو آپ کے معاندین ومنکرین نے آپ کی طرف منسوب کیا۔ (عرفانی)
مکتوب نمبر(۳۱)ملفوف
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ تعالیٰ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کسی قدر تریاق جدید کی گولیاں ہمدست مرزا خدا بخش صاحب آپ کی خدمت میں ارسال ہیں اورکسی قدر اس وقت دے دوں گا۔ جب آپ قادیان آئیںگے یہ دوا تریاق الٰہی سے فوائد میں بڑھ کر ہے۔ اس میں بڑی بڑی قابل قدر دوائیں