گم تجھ میں ہوا وہ رہبر خلق لاہور! تیرا بھلا کہاں ہو بے چین ہیں دور رہنے والے کس حال میں اہل قادیان ہو ……… یا ربّ ہے کہاں مسیح موعود اب قادیان میں نہیں موجود یہ مخدوم جہاں غلام احمد مہدی دوران مسیح مشہود کس دیس میں لے گئے ہیں یوسف بتلاو میاں بشیرو محمود اس مصلح گمر ہاں کو کھو کر لاہور رکھے امید بہبود (۲۷۷) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ نماز مقتدی بغیر سورہ فاتحہ بھی ہوجاتی ہے۔ مگر افضلیت پڑھنے میں ہے۔ اگر کوئی امام جلد خواں ہو توا یک آیت یا دو آیت جس قدر میسر آوے آہستہ پڑھ لیں جو مانع سماعت قرات امام ہو اور اگر میسر نہ آسکے تو مجبوری ہے نماز ہوجائے گی۔ مگر افضلیت کے درجہ پر نہیں ہوگی۔۲۰؍دسمبر ۱۸۸۵ء۔ (۲۸۷) پوسٹ کارڈ علما فقرا کا خواب میں کسی دوست کے گھر جانا موجب برکات ہوتا ہے اور ایسی جگہ رحمت الٰہی نازل ہوتی ہے… کبھی خواب اپنی ظاہری صورت پر بھی واقع ہواجاتی ہے۔ مگر ایسا کم اتفاق ہوتا ہے۔ ۵؍جنوری ۱۸۸۶ء۔