(۱۶۱) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ایک ضروری خط آپ کے نام کے متعلق چند روز سے بھیجا تھا۔ اب تک آپ نے جواب نہیں بھیجا۔ طبیعت نہایت مشوش ہے۔ وقت گزرتا جاتا ہے۔ جلد جواب ارسال فرماویں اور پیراندتا میرا ملازم غریب ہونے کی حالت میں عمر بسر کرتا ہے۔ آپ براہ مہربانی اس کو ملک میں ضرور اس کے لئے کوئی زوجہ صالحہ تلاش کریں۔ آپ کی ادنیٰ کوشش سے اس کا کام ہو جائے گا۔ والسلام خاکسار غلام احمدعفی عنہ یکم اکتوبر ۱۸۸۹ء جواب بہت جلد دیں تاکہ انتظار ہے۔ لڑکی باکرہ خورد عمر ہو۔ (۱۶۲) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم بخدمت اخویم محب صادق منشی رستم علی صاحب۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یہ خط میں آپ کو لودھیانہ سے لکھتا ہوں۔ میری روانگی کے وقت آپ کو خط معہ مبلغ …۱۰ روپیہ قادیان میں مجھ کو ملا تھا۔ مگر افسوس کہ میں اس دن تشویش کی حالت میں لدھیانہ کی طرف تیار تھا۔ اس لئے آپ کی فرمائش پر عمل کرنے سے مجبور رہا۔ اسی طرح لدھیانہ سے خط تھا کہ میر ناصر نواب صاحب کے گھر کے لوگ سخت بیمار ہیں او رانہوں نے میرے گھر کے لوگوں کو بلایا تھا کہ خط دیکھتے ہی چلے آئو وقت بہت تنگ ہے۔اس وجہ سے بندوبست جلد بھیجنے کا نہ کر سکا اور افسوس رہا۔ اب شاید ایک ہفتہ تک لودھیانہ ہوں۔ شیخ غلام غوث صاحب نے پیغام بھیجا