ساتھ ہے۔ یقین کہ وہ کشاں کشاں آپ کو اعلیٰ مقصد تک لے آئے گی۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۲۵؍ اگست ۱۸۸۹ء (۱۵۹) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم محبی اخویم۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ خدائے عزوجل کوخواب میں دیکھنا بہرحال بہتر ہے۔ خدا تعالیٰ مبارک کرے۔ انشاء اللہ القدیر آپ کے لئے دعا کرتا رہوں گا۔ آپ کبھی دعا اور استغفار میںمشغول رہیں۔ خدا تعالیٰ رحیم و کریم ہے۔ آپ ایک محب خالص ہیں اور ایسے محب کہ ایسے تھوڑے ہیں۔پھر کیوں آپ بھول سکتے ہیں۔ خد اتعالیٰ خود ایسے محبوں کو بنظر محبت دیکھتا ہے۔ آپ کا تولیہ استعمال کیا جائے گا۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمداز قادیان ۲؍ ستمبر ۱۸۸۹ء (۱۶۰) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ایارج فقرہ کی گولیاں رات کے پچھلے وقت یعنی پہر رات باقی رہے استعمال کرنی چاہئیں۔ ایک درم سے د ودرم تک اور معجون بعد تفقیہ کھانے چاہیئے۔ اور نسوار بھی بعد تفقیہ اور آپ کے لئے دعا بھی کی جاتی ہے۔ اگر اس میں بہتری ہو گی تو اللہ جلشانہ بہتر کر دے گا۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۱۴؍ ستمبر ۱۸۸۹ء