تھا کہ میں کرسٹی صاحب کو آپ کی نسبت کہلایا ہے۔ انہوں نے جواب دیا کہ جن شخص کے ساتھ تبدیلی کرنا چاہتے ہیں۔ اس کی تبدیلی ہوچکی ہے۔ اب پھر کوئی شخص تبدیلی کی درخواست کرے گا تو ہم ضرور رستم علی صاحب کو بلا لیں گے۔ غرض غلام غوث کی زبانی معلوم ہوتا ہے کہ انگریز نے پختہ ارادہ کر لیا ہے۔ باقی خیریت ہے۔ جس وقت میں قادیان میں آئوں۔ اس وقت آپ کسی پہنچانے والے کا بندوبست کر کے مجھ کو اطلاع دیں۔ میں حلوہ تیار کرا کر بھیج دوں گا۔ ہمیشہ حالات خیریت سے مجھ کو اطلااع دیتے رہیں۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۲۷؍ اکتوبر ۱۸۸۹ء (۱۶۳) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جس روز آپ کا خط اور …۱۰ روپیہ کا منی آرڈر پہنچا تھا۔ اسی روز رعاجز بباعث ایک عزیز کے سخت بیمار ہونے کے بعد لودھیانہ میں آگیا ہے۔ اس مجبوری سے آپ کی فرمائش کی تعمیل نہ ہو سکی نہایت ندامت ہے۔ آپ کے اشعار سے صاف ظاہر ہے کہ خد اوند کریم نے آپ کے دل میں طہارت باطنی کے لئے خالص جوش بخشا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس جوش میںترقی بخشے۔آمین۔ والسلام خاکسار غلام احمدعفی عنہ ۳۱؍ اکتوبر ۱۸۸۹ء (۱۶۴) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مشفقی مکرمی اخویم۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یہ عاجز ابھی تک لودھیانہ میں