خاکسار غلام احمدعفی عنہ ۱۶؍ جون ۱۸۸۹ء (۱۵۸) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ میںافسوس سے لکھتا ہوں کہ اس قسم کی طرح طرح کی مجبوریاں پیش آرہی ہیں۔ کہ میں آپ کے عزیز کی تقریب پر حاضر نہیں ہو سکتا اور مولوی صاحب غالباً کل یا پرسوں تک بحصول رخصت جموں سے لودھیانہ کی طرف تشریف لاویںگے اور قادیان میں آئیں گے۔ مگر میرے خیال میں ایسا ہے کہ وہ ۲۷؍ جون سے پہلے ہی تشریف لے جائیںگے۔ پس مشکل ہے کہ وہ ابھی اس تقریب پر حاضر ہو سکیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی ہمت میں برکت بخشے اورکامیاب کرے۔ آمین ثم آمین۔ خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۲۱؍ جون ۱۸۸۹ء (۱۵۸) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ خد اتعالیٰ آپ کو خاص محبت عطا فرمائے۔ جب خالص محبت دل میں آجاتی ہے تو یاد الٰہی کے لئے دل قوت اور شوق پید اہو جاتا ہے۔ جب تک وہ محبت نہیں۔ کسل شامل حال ہے۔ مولوی نورالدین صاحب بصحت تام جموںمیں پہنچ گئے ہیں۔ تولیہ راہ میں مل گیا تھا۔ میرے پاس موجود پڑا ہے۔ہمیشہ حالات خیریت آلات سے مطلع فرمایا کریں۔ آپ کو محبت اور اخلاص جو اس عاجز کے