پر قادر ہے اور دعا بدستور آپ کے لئے کی جائے گی۔ میری دانست میں اس موقعہ پر استعلام امور غیبیہ کی کچھ ضرورت نہیں۔ اس جگہ تضرع اور استغفار چاہئے۔ والسلام خاکسار غلام احمد ازقادیان ۱۰؍ اکتوبر ۱۸۸۸ء (۱۴۱) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مخدومی مکرمی اخویم۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ آج میرا لڑکا بشیر احمد انیس روز بیمار رہ کر بقضائے الٰہی دنیائے فانی سے قضا کر گیا۔ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ۴؍ نومبر ۱۸۸۸ء (۱۴۲) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ خط پہنچا۔ اللہ جلشانہ پر مضبوط بھروسہ رکھو۔ وہ رحیم و کریم ہے۔ یہ عاجز انشاء اللہ القدیر آپ کے لئے برابر دعا کرتا رہے گا۔ یاد دہانی کی ضرورت نہیں۔ لیکن اگر فرصت ہو تو کبھی کبھی اپنے خیالات سے مطلع فرمایا کریں۔ دعا کے لئے یاد دہانی کی ضرورت نہیں۔ محض تسلی خاطر کے لئے ضرورت ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمداز قادیان ۲۳؍ نومبر ۱۸۸۸ء