(۱۴۳) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ جو آپ نے لکھا ہے۔ بات تو بظاہر بہت عمدہ ہے۔ اگر حقیقت میں آپ کے لئے یہ بہتر ہے تو اللہ جلشانہ آپ کے لئے میسر کرے۔ امید کہ آپ تعطیلوں میں ضرور تشریف لاویں گے۔ میں انشاء اللہ القدیر دعا کرتا ہوں۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ۸؍ دسمبر ۱۸۸۸ء (۱۴۴) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مشفقی اخویم۔ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ آپ کے لئے دعا کر رہا ہوں۔ اللہ جلشانہ آپ کو مکروہات سے بچاوے۔ ان دنوںمیں استغفار کا بہت ورد رکھیں اور بہت بہت معافی گناہوں کی خدا وند کریم جل شانہ سے مانگیں اور اشتہار صداقت آثار ۸؍ اپریل ۸۶ء جس کی بناء پر اشتہار میں سے صرف ایک ایک اشتہار بطور سند میرے پاس پڑے ہوئے ہیں۔ کہ کسی موقعہ پر مخالفوں کو دکھلائے جاتے ہیں۔ اگر ان کے دیکھنے کی ضرورت ہو اور دوسری جگہ سے مل نہ سکیں تو بذریعہ رجسٹری بھیج سکتا ہوں۔ تاکہ ملاخطہ کے بعد واپس بھیج دیں۔ لیکن اگر مشکک کو اسی سے اطمینان ہو سکے تو پھر ضرورت نہیں۔ جیسا کہ منشاء ہو اطلاع بخشیں۔ اگر ضرورت ہو گی تو بلاتوقف رجسٹری کرا کر بھیج دوں گا۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمداز قادیان