کے لئے اس عاجز نے دعا کی ہے او رانشاء اللہ العزیز پھر بھی دعا کرے گا۔ اطلاعا ًلکھا گیا۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ۷؍ جنوری ۱۸۸۵ء (۶) پوسٹ کارڈ از عاجز عاید باللہ الصمد غلام احمد۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ حال وفات آپ کے قبلہ بزگوار کا معلوم ہوا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون جو امر انسان کے لئے بہتر ہے وہ ہو جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ ان غریب غریق رحمت کرے۔ آپ کواجر بخشے زیادہ خیریت ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد ۱۵؍ فروری ۱۸۸۵ء (۷) پوسٹ کارڈ از عاید باللہ الصمد غلام احمد۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حسب تحریر آپ کے ایک خط انگریزی اور ایک اشتہار انگریزی بھیجا جاتا ہے۔ کسی زیرک اور منصف مزاج کو ضرور دکھاویں یہ خط انگریزی تمام پادری صاحبان ہندوستان و پنجاب کی خدمت میں بھیجے گئے ہیں اور نیز پنڈتوں کے پاس بھی بھیجے گئے ہیں اور بھیجے جاتے ہیں اور ہر ایک بصیغہ رجسٹری بصرف ۴؍ روانہ کیا گیا ہے اور سب کی کیفیت انشاء اللہ حصہ پنجم کتاب میں درج ہو گی او آپ کے لئے دعا کی ہے۔ والسلام خاکسا ر غلام احمد از قادیان ۲؍ اپریل ۱۸۸۵ء