(۸) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مخدومی مکرمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ دنیا مقام غفلت ہے بڑے نیک قسمت آدمی غفلت خانہ میں روبہ حق ہوتے ہیں۔ استغفار پڑھتے ہیں اور اللہ جلشانہ سے مدد چاہیں۔ یہ عاجز آپ کو دعا میں فراموش نہیں کرتا۔ ترتیب اثر وقت پر موقوف ہے۔ اللہ جلشانہ آپ کو دنیا و آخرت میں توفیق خیرات بخشے۔ اخویم چوہدری محمد بخش صاحب کو السلام علیکم پہنچے۔ میر عباس علی شاہ دو روز سے اس جگہ تشریف لائے ہوئے ہیں۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ (۹)پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم از عاجز عاید باللہ الصمد غلام احمد۔بخدمت اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ انشاء اللہ القدیر آپ کے لئے یہ عاجز دعا کرے گا اور حصہ پنجم کتاب انشاء اللہ عنقریب چھپنا شروع ہو گا۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام منشی عطاء اللہ خاں صاحب السلام علیکم۔ خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۵؍ جون ۱۸۸۵ء (۱۰) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم از عاید باللہ الصمد غلام احمد۔ بخدمت اخویم منشی رستم علی صاحب۔