بعد سلام مسنون۔ آپ کا دوسرا خط بھی پہنچا۔ یہ عاجز چھ روز سے بیمار ہے اور ضعف دماغ او رجگر او ردیگر عوارض لاحقہ سے مخنی ہو رہا ہے ورنہ آپ کے عزیز کے لئے کوشش اور مجاہدہ سے خاص طور پر دعا کی جائے۔ انشاء اللہ بعد افاقہ توجہ تام سے دعا کرتے گا اور مسنون طور پر آپ بھی دعا سے غافل نہیں رہئیے گا۔ بالفضل ارادہ ہے کہ چند مہینے تک کسی پہاڑ میں جاکر یہ مہینہ گرمی کا بسر کرے آیندہ خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کو غم اور فکر سے نجات بخشے۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۷۱؍ اگست ۱۸۸۴ء (۴) پوسٹ کارڈ از طرف خاکسار غلام احمد۔ باخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ بعد سلام مسنون۔ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ بعض اوقات یہ عاجز بیمار ہو جاتا ہے۔ اس لئے ارسال جواب سے قاصر رہتا ہے۔ آپ کے لئے دعا کی جاتی ہے۔ خد اتعالیٰ دنیا و آخرت محمود کرے۔ بعد نماز عشاء درود شریف بہت پڑھیں۔ اگر تین سو مرتبہ درود شریف کا ورد مقرر رکھیں توبہتر ہے او ربعد نماز صبح اگر ممکن ہو تو تین سو مرتبہ استغفارکا ورد رکھیں۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۱۸؍ ستمبر ۱۸۸۴ء (۵) پوسٹ کارڈ از عاجز غلام احمد باخویم منشی رستم علی صاحب۔ بعد سلام مسنون۔ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ چونکہ طبیعت اس عاجز کی کچھ عرصہ سے علیل ہے اس لئے پہلے خط کا جواب نہیں لکھا گیا۔ حسین علی خان صاحب