کی خریداری کے سلسلہ میں ہوا او ریہ ۱۸۸۴ء کا واقعہ ہے۔ اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے تعلقات او رمراسلات کا سلسلہ مضبوط او روسیع ہوتا گیا۔ ۱۸۸۴ء میں چوہدری صاحب خاص شہر جالندھر میںمحرر پیشی تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام آپ کو لفافہ اس طرح پر لکھا کرتے تھے۔
بمقام جالندھر خاص۔ محکمہ پولیس
بخدمت مشفتی مکرمی منشی رستم علی صاحب محرر پیشی محکمہ پولیس کے پہنچے اس وقت آپ کا عہدہ سارجنٹ تھا۔ آیندہ جب تک چوہدری صاحب کا ایڈریس تبدیل نہ ہو گا یا لفافہ کی نوعیت میں کوئی تبدیلی نہ ہو گی ایڈریس درج نہ ہو گا۔ ہر مکتوب کے ساتھ خط یا پوسٹ کارڈ کی تصریح کی جائے گی۔
(عرفانی)
(۲) پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
مشفقی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ بعد سلام مسنون۔
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ انشاء اللہ آپ کے حسن خاتمہ اور صلاحیت دین کے لئے یہ عاجز دعا کرے گاا ور سب طرح سے خیریت ہے حصہ پنجم بعد فراہمی سرمایہ چھپنا شروع ہو گا۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد۔ قادیان
۱۸؍ جون ۱۸۸۴ء
(۳) پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
مشفقی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ