کو طلاق دے چکے ہیں ۔ اب کوئی عورت نہیں ۔ پوری تفتیش کے بعد آپ جلد جواب دیں۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ (۲۷۴) مکتوب بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ نہایت ضروری کام کے لئے آپ کو تکلیف دیتا ہوں کہ اس جگہ تین ایسے عمدہ اور مضبوط پلنگ کی ضرورت ہے۔ جس کے سیرو اور پائے اور پٹیاں درخت سال یا اور مضبوط لکڑی کے ہوں ۔ اسی غرض سے امرتسر آدمی بھیجا گیا۔ معلوم ہوا کہ ایسے سیرو او رپٹیاں اور پائے نہ امرتسر میں ملتے ہیں اور نہ لاہور میں مل سکتے ہیں اور انبالہ میں اس قسم کے پلنگ مل سکتے ہیں۔ اس لئے مکلف ہوں کہ آپ تمام تر کوشش سے ایسے تین پلنگ تیار کروا کر بھیج دیں۔ لیکن چاہیئے کہ ہر ایک پلنگ اس قدر بڑا ہو کہ دو آدمی اور ایک بچہ بآسانی اس پر سو سکیں او رجہاں تک ہو سکے۔ پلنگ بہت بوجھل نہ ہوں۔ گھر میں امید بھی ہے اورکئی وجوہ سے یہ ضرورت پیش آئی ہے اورروپیہ کے خرچ کا کچھ صرفہ کریں۔ جس قدر روپیہ خرچ آئے گا۔ انشاء اللہ بلاتوقف بھیج دیا جائے گا۔ بہرحال پٹیاں اور سیرو اور پائے مضبوط لکڑی کے ہوں اور عمدہ طور سے بنے جائیں۔ یہ یاد رہے کہ یہ ضروری ہے کہ ہر ایک پلنگ اس قدر بڑا ہو کہ پورے آدمی اور بچہ ان پر سو سکے اور جہاں تک ممکن ہو دو ہفتہ تک