میں سات معہ سے آٹھ روپیہ اس کو دینے پڑیں گے اور دو آدمیوں کے آنے جانے کا دورپیہ یکہ کا کرایہ ہوگا۔ اور چھ سات روپیہ ریل کا کرایہ دوآدمیوں کی آمدو رفت کا ہوگا۔ غرض اس طرح ہمیں تقریباً بیس روپے خرچ کرنے پڑے گے ۔لیکن اگر آپ انبالہ سے کسی عورت کو میری طرف سے تین معہ چار روپیہ دے دیں تاوہ لڑکی کو دیکھ کر دیانت سے بیان کردے۔ تو خرچ کی کفایت رے گی۔ ہم تو اس قدر خرچ کرنے کو تیار ہیں لیکن ایسا نہ ہو کہ گورداسپورہ کے معاملہ کی طرح سب کچھ خرچ ہو کر پھر ان کی طرف سے جواب ہوجاوے۔ آپ مہربانی فرما کر یہ کوشش کریں کہ کوئی حجام عورت جو دیانت دار معلوم ہو۔ اسے کچھ دے کر بھیج دیں۔ وہ کل حلیہ بیان کردے کہ آنکھیں کیسی ہیں۔ ناک کیسا ہے۔ گردن کیسی ہے۔ یعنی لمبی ہے یا کوتہ۔ اور بدن کیساہے۔ فربہ یا لاغر منہ کتابی چہرہ ہے۔ یا گول ۔سرچھوٹا ہے یا بڑا قد لمبا ہے یا کوتہ۔ آنکھیں کپری ہیں یا سیاہ ۔رنگ گورہ ہے یا گندمی یا سیاہ ۔ منہ پر داغ چیچک ہیں یا نہیں یا صاف غرض تمام مراتب جن کے لئے یہاں کسی عورت کا بھیجنا تھا بیان کردے اور دیانت سے بیان کرے اس سے ہمیں فائدہ ہوگاکیونکہ اس کا مجھے زیادہ فکر ہے۔ میری طرف سے یہ خرچ دیا جاوے۔ میں تو اب بھی بیس روپیہ خرچ کرکے کسی عورت کو اس کے خاوند کے ساتھ بھیج سکتا تھا۔ مگر اندیشہ ہوا۔ کہ کچی بات میں گورداسپور کی طرح پیش نہ آجائے۔ اگر آپ توجہ فرمائیں گے ۔ تو آپ کو انبالہ شہر سے بھی کوئی دانا اور حسن و قبح پرکھنے والی اور دیانت دار کوئی عورت میسر آجائے گی آپ کسی سے مشورہ کرکے ایسی عورت تلاش کرلیں اور یہ غلط ہے کہ اخویم مولوی محمد علی صاحب کی پہلی عورت موجود ہے ۔ مدت ہوئی کہ وہ اس پہلی