خبر کچھ اصلیت معلوم نہیں ہوتی۔ یعنی نکاح ہو جانا کوئی شخص بیان نہیں کرتا۔ لہذا مکلف ہوں کہ اس امر کی نسبت اچھی طرح تحقیقات کر کے تحریر فرماویں کہ نکاح اب تک ہو ایا نہیں اور اگر نہیں ہو اتو کیا وجہ ہے؟ مگر بہت جلد جواب ارسال فرماویں اور نیز سلطان احمد کے معاملہ میں ارقام فرماویں کہ اس نے کیا جواب دیا ہے؟
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
ضلع گورداسپور
۲۸؍ ستمبر ۱۸۹۱ء
(۲۴۳) ملفوف
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
آج آنمکرم کا کارڈ پہنچا۔ مجھے تعجب ہے کہ بیس روپیہ … کی رسید کے بارے میں میں نے ایک کارڈ اپنے ہاتھ سے لکھاتھا معلوم ہو تا ہے کہ یا تو وہ کارڈ اسی سے گم ہو گیا۔ جس کا ڈاک میں ڈالنے کے لئے دیا گیا تھا اور یا تو ڈاک میں گم ہو گیا۔ خدا تعالیٰ نے دعا کا کچھ تو اثر کیا کہ اس انگریز نے آپ کے گھوڑے کے بارے میں کچھ سوال نہیں کیا او رپھر اس کے فضل پر امید رکھنی چاہئے۔ زیادہ خیریت ہے۔
والسلام خاکسار غلام احمد ۱۲؍ مئی ۱۸۹۸ء
(۲۴۴) پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
مکرمی منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔