(۲۴۱)ملفوف بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم محبی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کوبار بار تکلیف دیتے شرم آتی ہے۔ تمام جماعت میں ایک آپ ہی ہیں جو اپنی محنت او رکوشش کی تنخواہ کا ایک ربع ہمارے سلسلہ کی امداد میں خرچ کرتے ہیں۔ آپ کو اس صدق و ثبات کا خد اتعالیٰ بدلہ دے گا۔ آمین۔ اس وقت ایک شدید ضرورت کے لئے چند دوستوں کولکھا گیا ہے اور اسی ضرورت کے لئے آپ کو تکلیف دیتا ہوں کہ اگر آپ مبلغ بیس… روپیہ بطور پیشگی اپنے چندہ میں بھیج دیں۔ تو پھر جب کل حساب چندہ پیشگی طے نہ ہولے۔ آیندہ کچھ نہ بھیجیں۔ یہ روپیہ جہاں تک ممکن ہو روانہ فرمادیں۔ جزاکم اللہ خیرا۔ والسلام خاکسار غلام احمد یکم مئی ۱۸۹۶ء آپ نے پہلے چالیس … پیشگی چندہ روانہ کیا تھا اور اب ۲۰… آپ سے طلب کیا گیا ہے۔ پس جب تک یہ ساٹھ روپیہ… چندہ ایام ختم نہیں ہوں گے۔ تب تک آپ سے طلب نہ کیا جائے گا۔ والسلام (۲۴۲) بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ میں آپ سے یہ دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ مرزا احمد بیگ کی لڑکی کے نکاح کی نسبت جو آپ نے خبر دی تھی کہ بیس روز سے نکاح ہو گیا ہے۔ قادیان میں اس کی