اس لئے میں زیادہ نہیں لکھ سکتا۔ آپ کے دریافت طلبا امور کا جواب لکھ سکتا ہوں اور کسی اور وقت پر چھوڑ سکتا ہوں۔ والسلام خاکسار غلام احمداز قادیان ۱۷؍ نومبر ۱۸۹۳ء (۲۰۸) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ میں اس وقت فیروز پور چھاؤنی میں ہوں۔ اتوار کو واپس قادیان آجاؤں گا۔ آپ اپنے حالات خیریت سے بو اپسی اطلاع دیں۔ خداتعالیٰ آپ کو کلی صحت بخشے۔ آمین ثم آمین۔ خاکسار غلام احمد از فیروز پور چھاؤنی نوٹ:۔ اس کارڈ پر مندرجہ ذیل السلام علیکم بھی لکھے ہوئے ہیں۔ از عاجز سید محمد سعید السلام علیکم و نیز غلام احمد کاتب۔ حامد علی السلام علیکم۔‘‘(عرفانی) (۲۰۹) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ میں کل ایک ماہ کے قریب سفر پر رہ کر آیاہوں۔ امید کہ اپنی طبعیت کے حالات سے اطلاع بخشیں۔ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ۱۵؍دسمبر ۱۸۹۳ء (۲۱۰) پوسٹ کارڈ السلام علیکم ۔ اول بشیرو محمود کی والدہ ملاقات اپنے والد ماجد کے