(۲۰۶) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مبلغ پچاس روپیہ آنمکرم پہنچ گئے۔ جزاکم اللّٰہ خیرا لجزاء۔ رسالہ حمامۃ البشری جو مکہ معظمہ میں بھیجا جائے گا اور تفسیر سورۃ فاتحہ چھپ رہی ہے۔ اب کچھ چھپنا باقی ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ۱۱؍ نومبر ۱۸۹۳ء (۲۰۷) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ میری طبیعت چند روز سے بعارضہ تپ بیمار ہے اور درد سر اور ضعف بہت ہے۔