وقت آپ کو اطلاع دوں گا۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد از دہلی
نوٹ۔ یہ مباحثہ دہلی کے ایام کی خط وکتابت ہے۔ جب کہ سید نذیر حسین صاحب محدث دہلوی کو حضرت اقدس کی طرف سے دعوت دی گئی تھی۔(عرفانی)
(۱۸۶) پوسٹ کارڈ
۱۸؍دسمبر ۱۸۹۱ء
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
مکرمی اخویم ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کارڈ پہنچا ۔ تھان گبرون حامد علی کو پہنچ گیا اور آپ کا چوغہ بنات میاں حافظ معین الدین کو دیا گیا۔ جس کو دینے کے لئے آپ نے کہا تھا اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ توجہ سے سلطان احمد سے فیصلہ کرلیں۔ تا اس کے موافق عملدر آمد ہوجاوے کیونکہ میرا قیام قادیان میں زیادہ تر التزام سے اسی غرض سے ہے کہ تا یہ انتظام ہوجاوے۔ زیادہ خیریت ہے
والسلام خاکسار غلام احمد ازقادیان
نوٹ:۔ چودھری رستم علی اس وقت لاہور میں متعین تھے اور مرزا سلطان احمد صاحب سے بعض امور متعلقہ اراضیات و باغ کا تصفیہ حضرت چاہتے تھے (عرفانی)
(۱۸۷) پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
مشفقی مکرمی۔ اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
چونکہ ۲۷؍دسمبر ۱۸۹۱ء کو قادیان میں علماء مکذبین کے فیصلہ کے لئے ایک جلسہ ہوگا۔ انشاء اللہ القدیر۔ کثیر احباب اس جلسہ میں حاضر ہونگے۔ لہذا مکلف ہوں کہ آپ