پھر آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ براہ مہربانی جالندھر چھائونی سے انگریزی نورہ جو سوداگروں کی دوکان میں بکتا ہے لے کر ضرور ارسال فرمادیں۔ صرف ۴؍ کا کافی ہو گا۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
۱۳؍ اپریل ۱۸۹۱ء
(۱۸۴) پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
دہلی بازار بلی ماراں کوٹھی نواب لوہارو ۲۹؍ ستمبر ۱۸۹۱ء
مکرمی اخویم۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج یہ عاجز بخیروعافیت دہلی میں پہنچ گیاہے۔ ظاہراً معلوم ہوتا ہے کہ انشاء اللہ القدیر ایک ماہ تک اسی جگہ رہوں۔ کوٹھی نواب لوہارو جو بلیماراں والے بازار میں ہے رہنے کے لئے لے لی ہے۔ آپ ضرور آتی دفعہ ملیں اور میں نہایت تاکید سے آپ کو سفارش کرتا ہوں کہ آپ شیخ عبدالحق کرانچی والے کی نوکری کی نسبت ضرور کوشش فرماویں کہ وہ میرے بہت مخلص ہیں۔زیادہ خیریت ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ
(۱۸۵) پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
مکرمی اخویم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریماس عاجز کی تیاری کی ابھی کوئی پختہ خبر نہیں۔ ابھی بحث کے لئے تیاری ہو رہی ہے۔ شاید مولوی حکیم نور دین صاحب اور ایک جماعت ۱۷؍ اکتوبر ۱۸۹۱ء تک میرے پاس پہنچ جاوے۔ میں جانے کے