بھی براہ عنایت ضرور تشریف لاویں۔ آتے ہوئے ی۴ روکھے پان ضرور لیتے آویں۔زیادہ خیریت ہے والسلام خاکسار غلام احمد ازقادیان نوٹ :۔ اس خط پر از بند محمد اسمعیل السلام علیکم بھی درج ہے۔ یہ مرزا محمد اسمعیل کی طرف سے ہے۔ اس پر کوئی تاریخ درج نہیں۔ مہرے سے معلوم ہوتا ہے۔ ۲۲؍دسمبر ۱۸۹۱ء کو ڈاک میں ڈالا گیا اور لاہور کی مہر ۲۳؍ دسمبر ۱۸۹۱ء کی ہے۔ یہ سب سے پہلے جلسہ کی اطلاع ہے اور اب جیسا کی حضرت اقدس نے اس جلسہ کے اعلان میں ظاہر فرمایا تھا۔ وہی جلسہ برابر انہی تاریخوں پر ہوتا چلا آرہا ہے ۔ گویا اب تک ۳۷ سالانہ جلسہ ہوچکے ہیں۔ سلسلہ کی ابتدائی تاریخ اور حضرت اقدس کی اس وقت کی مصروفیت کا اندازہ ہوسکتا ہے کہ ہی سب کام اپنے ہاتھ سے کرتے تھے۔ (عرفانی) (۱۸۸) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم منشی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ ضرور دو بڑی شطرنجی اور ایک قالین ساتھ لاویں۔ ۲۵؍ دسمبر ۱۸۹۱ء تک ضرور آجاویں۔ والسلام خاکسار غلام احمد ازقادیان ۲۳؍دسمبر ۱۸۹۱ء (۱۸۹) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمی تعالیٰ ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ