(۱۷۳) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔ آپ کا انتظار تھا۔ خدا جانے کیا سبب ہوا کہ آپ تشریف نہیں لائے۔ چھ سات روز سے اخویم مولوی نورالدین صاحب تشریف رکھتے ہیں۔ شاید چھ سات روز تک اور بھی رہیں۔ اگر آپ ان دنوں آجائیں تو مولوی صاحب کی ملاقات بھی ہوجائے۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۱۹؍دسمبر ۱۸۸۹ء (۱۷۴) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔ اس جگہ سب طرح سے خیریت ہے ۔ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں۔ پیراندتا بغایت درجہ آپ کے وعدہ کا منتظر ہے اور کسی غریب کا کام کردینا نہایت ثواب ہے۔ آپ خاص توجہ فرما کر اس کے لئے کوشش فرمادیں۔ آپ کے لئے برابر دعا بحضرت باری عزاسمہ کی جاتی ہے۔ امید کے وقت پر ترتب اثر بھی ہوگا۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی اللہ عنہ ۳؍جنوری ۱۸۹۰ء (۱۷۵) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم محبی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمی تعالی ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔