شاذو نادر کوئی دن خالی نہیں جاتا ہے۔ سو یہی وجہ توقف خرید کاغذ ہے۔ جب کچھ تحفیف بارش ہوئے تب کاغذ کے لئے کوئی اپنا معتبر بھیجا جائے کاپی روانہ کردی گئی ہے۔ والسلام۔خاکسار غلام احمد از قادیان ۵؍ ستمبر ۱۸۸۷ء (۹۰) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حسب تحریر آپ کی آپ کے دوست کے لئے بھی دعا کی گئی ۔ بشیر کے لئے خادمہ کی از بس ضرورت ہے۔ خد اتعالیٰ کرے کہ آپ کو کوئی نیک طبیعت خادمہ مل جائے۔ زیادہ تنخواہ کی تواب بالکل گنجائش نہیں ہے اگر کوئی ایسی خادمہ مل جائے کہ روٹی کپڑا پر کفایت کرے جیسا کہ اس جگہ کی عورتیں کر لیتی ہیں اور پھر شریف بھی ہو تو ایسی کی تلاش کرنی چاہئے اور چونکہ نہایت ضرورت ہے آپ جلدی اطلاع بخشیں۔ والسلام۔خاکسار غلام احمد۷؍ ستمبر ۱۸۸۷ء (۹۱) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔ نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میاں عبداللہ سنوری ابھی آنے والے نہیں ہیں اگر آپ ایک مرتبہ کوشش کر کے بقیہ روغن زرد جو ایک من خام سے باقی رہ گیا ہے۔ معہ کسی قدر پان کے بہت جلد ارسال فرماویں تو میرے لئے موجب آرام ہو گا۔ کیونکہ اس جگہ روغن نہیںملتا اور مہمانوں کی آمد بہت ہے اور سندر داس کو ایک ماہ یا دو تین ہفتہ کے لئے اپنے پاس طلب کر لیں۔ پھر اگر مجھے بھی آپ کے ہمراہ ملے