چوہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون۔ خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۱۲؍ ستمبر ۱۸۸۵ء
(۱۵)پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
مکرمی سلمہ اللہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
عنایت نامہ پہنچا۔ میں انشاء اللہ القدیر دعا کروںگا۔ اللہ تعالیٰ بھائی مسلمانوں پر فضل و رحم کرے اور ان کی خطیات کو معاف فرماوے۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ
(۱۶) پوسٹ کارڈ
مکرمی۔ سلمہ اللہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
عنایت نامہ پہنچا۔ سب احباب کے لئے دعا کی گئی اور حوالہ بخدا کیا گیا۔
والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۱۷؍ اکتوبر ۱۸۸۵ء
(۱۷) پوسٹ کارڈ
مکرمی اخویم۔ سلام علیک۔
پیر کے روز یہ عاجز امرتسر سے قریب دوپہر کے روانہ ہو کر لودھیانہ کی طرف جاوے گا۔ اگر اسٹیشن جالندھر پر آپ کی ملاقات ممکن ہو تو عین مراد ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۲۲؍ اکتوبر ۱۸۸۵ء
(۱۸) ملفوف خط
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
از طرف باللہ الصمد غلام احمد۔ بخدمت اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
مولوی عبدالرحمن صاحب کے لئے دعا کی گئی ہے اللہ تعالیٰ ان کو با مراد کرے۔ آمین ثم آمین۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صراط مستقیم پر