وفات فرزند سے آپ کو بہت غم پہنچا ہو گا۔ خدا تعالیٰ آپ کو صبر عطا کرے۔ بہت دعا کی گئی مگر تقدیر مبرم تھی۔ خدا تعالیٰ آپ کو نعم العبدل عطا کرے مومن کو ثواب آخرت کی بھی ضرورت ہوتی ہے اس لئے دنیا میں تکلیف پہنچ جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس رنج کے عوض میں راحت ولی سے متمتع کرے۔ آمین۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ (۱۱)پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ۔ آپ کو عنایت نامہ پہنچا۔ درکار خیر حاجت ہیچ استخارہ نیست۔ چونکہ کتاب درحقیقت قرآن شریف کی تفسیر ہے۔ سو اسی طرز سے اجازت حاصل کرنا چاہئے تاکہ طبیعت پر گراں نہ گزرے۔ والسلام ۔ خاکسار غلام احمد عفی عنہ۔۲۴؍ جولائی ۱۸۸۵ء (۱۲) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مشفقی مکرمی۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ بعد نماز مغرب و عشاء جہاں تک ممکن ہو درود شریف بکثرت پڑھیں اور دلی محبت او راخلاص سے پڑھیں۔ اگر گیارہ سو دفعہ روز ورد مقرر کریں یا سات سو دفعہ ورد مقرر کریں تو بہتر ہے۔ اللھم صلی علیٰ محمد وعلیٰ آل محمد کما صلیت علیٰ ابراہیم و علیٰ آل ابراہیم انک حمید مجید اللھم مبارک علیٰ محمد علیٰ آل محمد کما بارکت علیٰ ابراہیم