(۷۲) ملفوف بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم ۔ نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ بعد السلام علیکم۔ آج ایک ٹوکرہ آموں کاپہنچ گیا۔ جزاکم اللّٰہ خیرا۔ بوجہ شدت حرارت موسم آم جو ٹوکرے کے اندر دبے ہوئے تھے بگڑ گئے۔ اس لئے آموں کی کیفیت سے کچھ اطلاع نہیں ہوئی۔ اگر ٹوکرے میں درخت سے تازہ توڑ کر کسی قدر کچے رکھے جاتے تو غالباً امید تھی کہ نہ بگڑتے۔ دوسری مرتبہ یہ ضرور احتیاط رکھیں میںنے جو آج خواب میں دیکھا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہمارے مکان پر موجود ہیں۔ دل میں خیال آیا کہ ان کو کھلائیں۔ آم توخراب ہو گئے ہیں۔ تب اور آم غیب سے موجود ہو گئے۔ واللہ اعلم۔ اس کی کیا تعبیر ہے۔ مولوی حکیم نورالدین صاحب کا آدھا ٹکڑا نوٹ پانچ سو رپیہ کا پہنچ گیا اور ساتھ ہی روپیہ نقد پہنچے اور آدھا ٹکڑا نوٹ کا امید کہ دس روز تک پہنچ جائے گا۔ سندر داس کے لئے انشاء اللہ دعا کروں گا۔ بخدمت چوہدری صاحب کو محمد بخش السلام علیکم۔ الراقم خاکسار غلام احمد ا ز قادیان ۱۱؍ جولائی ۱۸۸۷ء (۷۳) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم ۔ نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مخدومی مکرمی اخویم۔ بعد السلام علیکم۔ آج اِکیاسی آم مرسلہ آپ کے پہنچ گئے۔ یہ آم بہت عمدہ تھے۔ ان میں سے صرف ایک بگڑا۔ باقی سب عمدہ پہنچ گئے۔ دو آدمیوں کے پاس ضرور آپ دوبارہ تحریک کریں اور جلداطلاع بخشیں کہ اب وقت نزدیک ہے۔ شاید آج دوسرا قطعہ پانچ سو روپیہ کا