باقی سب طرح سے خیریت ہے۔ میں دعا کروں گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کا ترود دور فرمائے۔ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ۸؍ مارچ ۱۸۸۷ء نوٹ۔ اس خط پر سندر داس از جالندھر بھی درج ہے جو اس نے خط پہنچنے پر لکھا ہے۔ (عرفانی) (۵۸) ملفوف بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کے دوست کے لئے بہت دفعہ دعا کی گئی۔ اگر کچھ مادہ سعادت مخفی ہے تو کسی وقت اثر کرے گی۔ ورنہ تہیدست ازل کا کیا علاج آپ کے لئے دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کو غیروں کی طرف التفات کرنے سے مستغنی کرے۔ واللّٰہ علی کل شئی قدیر۔ رسالہ سراج منیر کاسب اسباب تیار ہے صرف یہ خیال ہے کہ اوّل خریداروں کی مجرو درخواستیں دو ہزار تک پہنچ جائیں پھر چھپنا شروع ہو۔ کیونکہ یہ کام بڑا ہے جس میں دو ہزار کے قریب خرچ ہو گا۔ آپ بھی اطلاع بخشیں کہ ایسے سچے شائق آپ کو کس قدر مل سکتے ہیں۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ۱۱؍ مارچ ۱۸۸۷ء (۵۹) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۲۶؍ مارچ ۱۸۸۷ء کو بباعث ضروری کام رسالہ رو ایک یا وہ گو کہ ایک ہفتہ کے لئے جانا پڑا ہے۔ اس لئے اطلاع دیتا ہوں کہ اگر فرصت ہو تو امرتسر