خداوندکریم اپنے فضل و کرم سے صحت بخشے۔ اخویم مولوی عبدالکریم کی تحریر آپ کی بیماری میں زیادہ دل کو صدمہ پہنچاتی ہے۔ اگر کل آنمکرم کا دستخطی خط نہ آیا ہوتا تو معلوم نہیں مولوی عبدالکریم صاحب کی تحریرسے کس قدر قلق و اضطراب دل پر ہوتا خدا تعالیٰ بہت جلد آپ کو شفا بخشے۔ تمام غم راحت سے مبدّل ہو جائیں گے۔ اللہ جل شانہٗ جانبین میں خیرو عافیت رکھے اور آپ کی عمر میں صحت اورعافیت اور دین و دنیا کی سعادت کے ساتھ برکت سے بھری ہوئی درازی بخشے۔ آمین ثم آمین ۔ (یہ دعا قبول ہوگئی۔ عرفانی)
میاں عبدالحق اور مولوی عبدالرحمن صاحب کی تحریروں کا آپ ذرا فکر نہ کریں۔ ایک ابتلاء ہے خدا تعالیٰ آپ اُس کو اُٹھا دے گا۔ غور کا مقام ہے کہ جس وقت ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نبوت حقہ کی تبلیغ کر رہے تھے اور کلام ربّانی نازل ہو رہا تھا اس وقت مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی نے کیا کیا فتنے برپا کر دیئے تھے۔ ایک طرف قرآن کریم کی یہ سورتیں نازل ہوئیں۔ الم ترکیف فعل ربک باصحاب الفیل اور اس کے مقابلہ پر مسیلمہ نے اپنی وحی یہ سنائی۔ الم ترکیف فعل ربک بالحبلی اخرج منھا۔ ظاہر ہے کہ ایسے کذاب کے کھڑے ہونے سے کیا کیا فتنے ہوئے ہونگے اور جس وقت سادہ لوح لوگ ایک طرف وحی قرآنی سنتے ہونگے اور ایک طرف مسیلمہ کی شیطانی تکیں ان کے کانوں تک پہنچتی ہونگی تو کیا کیا ابتلاء انہیں پیش آتے ہونگے۔ ایسا ہی ابن صیاد نے بہت فتنہ ڈالا تھا اور یہ تمام لوگ ہزار ہا لوگوں کی ہلاکت کا موجب ہوئے تھے لیکن آخر خدا تعالیٰ