سو آپ دو سو روپیہ تک قرضہ کا انتظام کر دیں تو اس قسم کا ثواب بھی آپ کو حاصل ہو گا۔ باقی خیریت ہے۔ مقدمہ شیخ مہر علی صاحب سے اطلاع بخشیں۔ والسلام (۴۹) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مشفقی مکرمی محبی۔ السلام عیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ عنایت نامہ معہ قصیدہ متبرکہ موصول ہوکر بہت خوشی ہوئی۔ جزاکم اللہ خیرا لجزاء۔ اگر چند بوتل سوڈا واٹر مل سکیں تووہ بھی بھیج دینا۔ یہ قصیدہ انشاء اللہ ورج کتاب کرا دوں گا۔ والسلام خاکسار غلام احمد از لودھیانہ (۵۰) ملفوف و مختوم بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، کل عنایت نامہ آپ کاپہنچا۔ مگر کوئی کارڈ نہیں پہنچا۔ شیخ مہر علی صاحب کے واسطے جس قدراس عاجز سے ہو سکا۔ دعا کی گئی اور حوالہ بخدا وند کریم و رحیم کیا گیا ۔ اور اس جگہ سب خیریت ہے۔ رسالہ سراج منیر کے طبع میں صرف بعض امور کی نسبت دریافت کرنا موجب توقف ہو رہا ہے۔ جب وہ امور بھی طے ہو جاتے ہیں۔ تو پھر انشاء اللہ القدیر رسالہ کا طبع ہونا شروع ہو جائے گا اور شائد امرتسر میں کسی قدر توقف کرنا ضروری ہو گا۔ اب آپ کی تشریف آواری کی ۲۶؍ دسمبر تک امید لگی ہوئی ہے اور اس جگہ بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیرییت ہے۔ اخویم چوہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون پہنچے۔ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ۱۵؍ دسمبر ۱۸۸۶ء نوٹ۔ یہ پہلا خط ہے جس پر حضرت اقدس نے تین مہریں لگائی ہیں ایک الیس اللہ بکاف عبدہ۔