فرما دیں او رباقی روپیہ کی وصولی کا جہاں تک ممکن ہو جلد بندوبست کریں تا وہ روپیہ سراج منیر کے کسی کام آوے اور قند جیساکہ آپ نے ہوشیار پور بھیجا تھا اور دو روپیہ کے شیر مال تازہ تیا رکروا کے ٹوکری میں بند کر کے بذریعہ ریل بھیج دیں او راوّل اس کی بلٹی بھیج دیں اور شیخ صاحب مہر علی صاحب کی صورت مقدمہ سے اطلاع بخشیں۔ سندر داس اس کی کامیابی سے خوشی ہوئی اللہ تعالیٰ اس کو سچی ہدایت بخشے کہ قوم میں سے باہر آنے کے ہرگز حاصل نہیں ہو سکتی۔ واللہ یھدی الیہ من یشاء۔ بخدمت چوہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون۔ دو سو روپیہ جو قرضہ لیا جائے گا۔ آپ نے اپنے طور پر تیار رکھیں کہ جب نزدیک یادیر سے اس کی ضرورت ہوئی تو بھیجنے میں توقف نہ ہووے۔ (۴۸) ملفوف بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ شیخ مہر علی صاحب کے لئے میں نے اس قدر دعا کی ہے کہ جس کا شمار اللہ تعالیٰ ہی کو معلوم ہے۔ اللہ جلشانہ اس کی قدر بخشی کرے۔ کہ وہ کریم و رحیم ہے۔ رونے والوں کو ایک دم ہنسا نہیں سکتا۔ سندر داس کے لئے بھی دعا کی گئی ہے۔ مگر اسے کیوں ایسا مضطر ہوناچاہئے۔ وہ تو ابھی لڑکا ہے اور ابھی وہ بہت وسیع میدان درپیش ہے مجھے معلوم نہیں کہ آپ نے کس قدر روپیہ لاہور میں بھیجا ہے۔اگر کچھ بقیہ آپ کے پاس ہو تو مجھے بعض ضروریات کے لئے منگوانا ضروری ہے۔اس سے جلد اطلاع بخشیں اورنیز معلوم ہوتا ہے کہ قرضہ کی بھی ضرورت پڑے گی۔