کے کاموں میں بہت دخل دینے سے پرہیز رہے کہ سلامت برکنار است کا مقولہ قابل توجہ ہے۔ ازالہ اوہام اب تک چھپ کر نہیں آیا۔ شاید دس پندرہ روز تک آ جاوے گا۔ اس کے نکلنے کے بعد آنمکرم کو تکلیف دوں گا کہ اس کا لب لباس نکال کر تشریحات اور ایزادات مناسب کے ساتھ آنمکرم کی طرف سے بھی کوئی رسالہ شائع ہو جاوے۔ مولوی محمد حسین صاحب سے جس قدر بحث ہوئی اس عاجز کی دانست میں وہ مصلحت سے خالی نہیں تھی اور امید رکھتا ہوں کہ فریقین کے بیانات شائع ہونے کے بعد انشاء اللہ اس کا بہت نیک اثر دلوں پر پڑے گا۔ یہ بھی دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ سید محمد عسکری خاں صاحب کی نسبت ابھی کچھ تذکرہ ہوا یا نہیں اور سب خیریت ہے۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از لدہیانہ اقبال گنج
۱۶؍ اگست ۱۸۹۱ء
نوٹ: جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس مکتوب میں ظاہر کیا ہے اس مباحثہ لودہیانہ کی اشاعت کے بعد سلسلہ کی جو ترقی ہوئی وہ ظاہر امر ہے۔ (عرفانی)
مکتوب نمبر۸۰
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلی عَلٰی رَسُولِہٖ الکَرِیْم
مخدومی مکرمی اخویم حضرت مولوی صاحب ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس جگہ تا تحریر ہذا بفضلہ تعالیٰ ہر طرح سے خیریت ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کو ہر بلا سے محفوظ رکھ کر اپنی رحمت خاص کا مورد کرے۔ رسالہ ازالہ اوہام کے اصل