ہوں۔ کیونکہ تخمینہ کیا گیا ہے کہ اس کو چودہ سو روپیہ لاگت ہے۔ اگر کوئی مطبع کسی قدر پیچھے یعنی تین ماہ بعد لینا منظور کرے تو باآسانی کام چل جائے۔اور اشتہار میرے پاس پہنچ جائے ہے۔ فتح محمد خاں صاحب کی غلطی سے کچھ کا کچھ لکھ دیا۔ اب آپ بھی وصولی روپیہ قیمت سرمہ چشم آریہ کابہت جلد بندوبست کریں۔ اور ……روپیہ کی مجھے اور ضرورت ہے وہ میرے پاس بھیج دیں۔ باقی روپیہ منشی الٰہی بخش صاحب کے نام لاہور روانہ کر فرمادیںاور جو آپ نے دو سو روپیہ بطور قرضہ کے دینا تجویز کیا ہے وہ بھی ان کے پاس محفوظ رکھیں کہ اب روپیہ کی ضرورت بہت پڑے گی۔ قیمت رسالہ میں آج تک آپ سے …… پہنچ گئے ہیں اور ……روپیہ آنے سے پورے ……روپیہ ہو جائیںگے۔ شیخ مہر علی صاحب کے لئے بہت دعا کی گئی ہے۔ واللہ غفور الرحیم۔ سندرواس کے لئے تو ہم نے آپ کے کہنے سے بہت دعا کی تھی مگر چونکہ ہندو آخر ہندو ہے اس لئے وفاداری کے شکر گزار ہونا مشکل ہے ۔ آج کل ہندئووں کے جو مادے ظاہر ہو رہے ہیں۔ اس سے عقل حیران ہے ہندئووں میں وہ لوگ کم ہیں جو نیک اصل ہوں۔ ایک خطا۔ دوئم خطا۔ سوئم مادربخطا۔ بخدمت چوہدری محمد بخش صاحب السلام علیکم ۔ خاکسار غلام احمد عفی عنہ (۴۷)ملفوف بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مخدومی مکرمی منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ انشاء اللہ القدیر شیخ میر محمد صاحب کے واسطے دعا کروں گا آپ بالفصل پچیس روپیہ بذریعہ منی آرڈر اس جگہ کی ضرورتوں کے لئے ارسال