یہی وجہ ہے کہ بعض حضرت عیسیٰ سے منکر رہے کہ اور معجزہ مانگتے رہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے کبھی ان کو جواب نہ دیا کہ ابھی توکل میں نے تمہارا باپ زندہ کر کے دکھلایا تھا اور وہ گواہی دے چکا ہے کہ میں بباعث نہ ماننے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دوزخ میںجاپڑا اگر یہ طریق معجز نمائی کا ہوتا تو پھر دنیا دنیا نہ رہتی اور ایمان ایمان نہ رہتا اور ماننے اور ایمان لانے سے کچھ بھی فائدہ نہ ہوتا۔ پس جب تک ڈاکٹر صاحب اصول ایمان کے مطابق درخواست نہ کریں۔ میری نظر میں ایک قسم سے وہ دفع دفت کرتے ہیں۔ والسلام خاکسار غلام احمد از لودہیانہ محلہ اقبال گنج ۱۲؍ اپریل ۱۸۹۱ء مکتوب نمبر۷۷ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلی عَلٰی رَسُولِہٖ الکَرِیْم مخدومی مکرمی اخویم حضرت مولوی صاحب سلمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ علالت طبع کے معلوم کرنے سے طبیعت بہت متردّد اور متفکر ہوئی اور غائت درجہ کا قلق اور اضطراب ہے امید کہ بہت جلد مفصل حالات خیرت آیات سے مطلع و مطمئن فرماویں۔ خدا تعالیٰ آنمکرم کو صحت اور عافیت کامل سے رکھ کر آپ کے ہاتھ سے سالہائے دراز تک خدمت دین لیتا رہے اور ایک عالم کو آپ سے متمتع اور مستفیض فرما دیں۔ حالات مزاج سامی سے ضرور جلد اطلاع بخشیں اور مجھے مفصل معلوم نہیں ہوا کہ کس قسم کی بیماری تھی۔ خدا تعالیٰ جلد اس سے شفا بخشے۔ اس جگہ کا حال یہ ہے کہ لوگوں کے زور دینے سے مولوی محمد حسین صاحب بحث کے لئے تشریف لائے ہوئے ہیں اور ۲۰؍ جولائی سے ہر روز