یہ خبر غلط ہے کہ یہ عاجز جالندھر آنے کاارادہ کا ارادہ رکھتا ہے۔ ابھی تک مجھ کو کوئی خبر نہیں کہ کب تک اس شہر میں رہوں اور کس راہ سے جائوں یہ سب باتیں جناب الٰہی کے اختیار میں ہیں۔ افوض امری الی اللہ ھو نعم المولیٰ و نعم النصیر۔ شاید منشی الٰہی بخش صاحب اکائونٹنٹ کچھ انگور اور کچھ پھل کیلا اگر دستیاب ہو گیا لا ہور سے اس عاجز کے لئے آپ کے نام ریل میں بھیجیں سو اگر آیا تو کسی یکہ بان کے ہاتھ پہنچاویں۔ بخدمت چوہدری محمد بخش صاحب کو سلام مسنون۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
۱۱؍ فروری ۱۸۸۶ء
(۲۶) پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ‘ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
مکرمی۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
میں نے پہلے بھی لکھا تھا کہ کچھ چیزیں منشی الٰہی بخش صاحب کو اکائونٹنٹ لاہور آپ کے نام اور چوہدری محمد بخش صاحب کے نام بلٹی کراکر جالندھری کے نام بھیجیں گے۔ آپ براہ مہربانی وہ چیزیں یکہ بان کے ساتھ یا جیسی صورت ہو ہوشیارپور میں اس عاجز کے نام بھیج دیں او راگر آپ دورہ میں ہوں تو چوہدری محمد بخش صاحب کو اطلاع دے دیں۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام۔ چوہدری محمد بخش صاحب کو سلام مسنون۔
خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۱۳؍ فروری ۱۸۸۶ء
(۲۷) پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ‘ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
مخدومی مکرمی۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
عنایت نامہ پہنچا۔ اب کوئی پہلا اشتہار موجود نہیں۔ اس لئے بھیجنے سے مجبوری ہے اور یہ عاجز