کریں۔ کہ بجز چند دوستوں کے اور کسی پر ظاہر نہیں کیا گیا ہے اور آپ بھی اور چوہدری محمد بخش صاحب بھی دعا کریں۔ کہ یہ کام خدا وند جلشانہ‘ جلد انجام پورا کردے۔ والسلام ۔بخدمت چوہدری صاحب سلام مسنون
خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۱۳؍جنوری ۱۸۸۶ء
(۲۱) پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمن الر حیم نحمدہ‘ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
مخدومی مکرمی۔ السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔
آپ کا کارڈ پہنچ گیا۔ مفصل خط آپ کی خدمت میں ارسال ہوچکا ہے۔ تعجب کہ نہیں پہنچا۔ شاید بعد میں پہنچ گیا ہو۔ اب یہ عاجز دو روز تک انشاء اللہ روانہ ہو گا۔ آپ بھی دعا کرتیں رہیں اور اگر خط پہلا پہنچا ہو تو مجھ کو اطلاع بخشیں زیادہ خیریت ہے۔ والسلام۔ بخدمت چوہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون۔
خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۱۶؍ جنوری ۱۸۸۶ء
(۲۲)پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ‘ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
مشفقی مکرمی اخویم سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
عنایت نامہ پہنچا۔ اس وقت روانگی براہ راست ہوشیار وپور تجویز ہو کر کل انشاء اللہ یہ عاجز روانہ ہو جاوے گا۔ آپ بھی دعا کرتے رہیں۔ بخدمت چوہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون پہنچے۔ واپسی کے وقت اگر کوئی مانع پیش نہ آیا تو جالندھر کی راہ سے آسکتے ہیں۔ خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۱۸؍ جنوری ۱۸۸۶ء