قادیان جائوں گا۔ چاول مرسلہ آپ کے نہیں پہنچے۔ معلوم نہیں آپ نے کس کے ہاتھ بھیجے تھے اور چونکہ اس جگہ خرچ کی ضرورت ہے۔ اگر خریدار براہین احمدیہ سے دس روپے وصول ہو گئے ہیں تو وہ بھی اسی جگہ ارسال فرماویں۔ والسلام خاکسار غلام احمد ۵؍ جون ۱۸۸۸ء (۱۳۰) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مشفقی مکرمی اخویم۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ قادیان میں آکر بشیر احمد سخت بیمار ہو گیا اور کئی بیماریاں لاحق ہو گئیں۔ منجملہ ان کے ایک تپ محرقہ کی قسم اور زحیر یعنی مڑوڑ اور اسی اثنا میں ہیضہ بھی ہو گیا۔ حالت نہایت خطرناک ہو گئی۔ اب کچھ تخفیف ہے۔ اسی وجہ سے کوئی کام طبع رسالہ وغیرہ کا نہیں ہو سکا۔ مولوی قدرت اللہ صاحب کو السلام علیکم پہنچے۔ والسلام خاکسار غلام احمد ازقادیان ۲؍ جولائی ۱۸۸۸ء (۱۳۱) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ چونکہ بشیر احمد کی طبیعت سخت بیمار رہی ہے۔ بلکہ نہایت نازک ہو گئی تھی۔ اس لئے جواب نہیں لکھ سکا۔ اب کچھ آرام ہے۔ میں انشاء اللہ آپ کے لئے دعا کروں گا۔ مولوی نورالدین صاحب کی کتاب کا مجھ کو کچھ پتہ نہیں اور نہ میرے پا س اب تک آئی ہے۔ جس وقت کوئی نسخہ ملے گا تو انشاء اللہ تعالیٰ خدمت میں بھیج دوں گا۔ والسلام