(۱۲۷) پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
مخدومی مکرمی۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ عاجز اب تک بٹالہ میں ہے۔ کسی قدر بشیر احمد کی طبیعت روبا صلاح ہے۔ انشاء اللہ القدیر صحت ہو جائے گی۔ پانچ چار روز تک قادیان جانے کا ارادہ ہے۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔
والسلام
خاکسار
غلام احمداز بٹالہ
۳؍ جون ۱۸۸۸ء
(۱۲۸) پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
مخدومی مکرمی۔ السلام علیکم۔
آج ایک خط کو آپ نے رحمت علی کے ہاتھ بھیجا تھا۔ کسی حجام کے ہاتھ قادیان میں مجھ کو ملا۔ خط میں جوآپ نے چاول روانہ کرنے کاحال لکھا ہے۔ سو واضح رہے کہ آج تاریخ ۴؍ جون تک چاول نہیں بھیجے۔ نہ تھانہ میں آئے اور میں اب تک بٹالہ میں ہوں۔ شاید ۲۵؍ رمضان تک قادیان جائوں گا۔ بشیر احمد کی طبیعت بہ نسبت سابق اچھی ہے اور سب طرح سے خیریت ہے۔
والسلام خاکسار غلام احمد ۴؍ جون ۱۸۸۸ء
(۱۲۹) پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
مخدومی مکرمی۔ اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ عاجز آخیررمضان تک اس جگہ بٹالہ میں ہے۔ غالباً عید پڑھنے کے بعد