آخر بالا استقلال خدا تعالی نے یہاں مطبع کا سامان مہیا کردیا۔ خاکسار عرفانی نے مشین پریس قائم کیا جواب ضیاء الاسلام پریس میں کام کرتا ہے۔ حضرت کے ہرارادہ کی خداتعالیٰ نے تکمیل کردی۔ گو لوکان بعد حین ہوئی مگر پریس آپ کی زندگی میں ہی اور اخبارات ورسائل بھی آپ کی زندگی میں جاری ہوگئے یہ منشاء الٰہی تھا اور پورہوکررہا۔ اس مکتوب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے چودھری صاحب کے خدا تعالیٰ کی رہ میں فدا ہونے کا اظہار فرمایا ہے جو حضرت چودھری صاحب رضی اللہ عنہ کے کمال اخلاص اور اس کے نتیجہ میں کامل فلاح پانے کا ثبوت ہے۔ (عرفانی)
(۶۶) ملفوف
بسم اللّٰہ الر حمن الر حیم۔ نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔
آج آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔مولوی غلام محی الدین کے لئے میں نے کئی دفعہ دعا کی ہے اور اللہ تعالیٰ ان کو تروّدات سے مخلصی بخشے اب مجھ کو نہایت جلد اسبات کی ہے کہ جس طرح ہوسکے اپنے کام کو شروع کروں جن پر کسی قدر امید پڑتی ہے قرضہ کے لئے لکھ دیا ہے اور سب کو لکھا گیا ہے کہ بعد طبع سراج منیر ایک برس کے وعدہ پر قرض دیں۔ آپ کے مانند چارپانچ آدمی ہیں اورچودہ سو روپیہ ……کے قرضہ کا بندوبست کرنا ہے آپ مجھ کو بہت جلد اطلاع دیں کہ آپ ٹھیک اس وعدہ پر کس قدر قرضہ کابندوبست کرسکتے ہیں تا میں روپیہ کومنگوانے کے لئے کوئی تجویز کروں اور پھر لاہور میں خرید مطبع کے لئے آدمی بھیجا جائے۔ اب یہ کام جلدی کا ہے کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ ماہ مبارک رمضان میں یہ کام شروع ہو جائے۔جس قدر بقیہ کتب ہو وے وہ بھی آپ وصول کر کے جلد بھیج دیں۔ والسلام
خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۲۹؍ شعبان