ہے۔جس کو بچہ ہونے پر برس سے زیادہ نہ گزرا ہو اور خوب طاقتور عورت ہو اور بچہ مر جانے کی اس کو بیماری بھی نہ ہو اور اس کے بچہ تازہ اور فربہ ہوتے ہیں۔ دبلے و خشک نہ رہتے ہوں۔ ایسی عورت تلاش کر کے آپ بھیج دیں یاساتھ لاویں۔ تنخواہ جو مقرر ہو دی جائے گی۔ اگر ایسی کوئی بیوہ عورت ہو تو نہایت عمدہ ہے۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمداز قادیان[ ۲۱؍ دسمبر ۱۸۸۷ء (۱۱۴) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مخدومی مکرمی اخویم سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ موجب خوشی ہوئی۔ کئی دفعہ سندر داس کے لئے دعا کی گئی۔ اللہ تعالیٰ اس پر رحم فرماوے۔ مناسب ہے کہ آپ اپنی خیرو عافیت سے مطلع فرماتے رہو۔ بشیر احمد بفضلہ تعالیٰ اب اچھا ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد ا ز قادیان ۲؍ جنوری ۱۸۸۸ء (۱۱۵) ملفوف بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مخدومی مکرمی منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا اور اک خیروعافیت سے خوشی و تسلی ہوئی۔ امید کہ ہمیشہ حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں۔ اب سردی نکلنے والی ہے اور اب آپ کے لئے موسم بہت اچھا نکل آئے گا۔ سندر داس کی طبیعت کا حال پھر آپ نے کچھ نہیں لکھا۔ صرف