بہت جلد بھیج دیں کہ کھانسی کے لئے ایک دو اس میں دی جاتی ہے۔
والسلام
خاکسار
غلام احمدا زقادیان
۱۶؍ دسمبر ۱۸۸۷ء
(۱۱۲) پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔ نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم
مکرمی اخویم۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ عاجز دعا کرتاہے کہ آپ کی ترقی اسی ضلع میں ہو۔ آیندہ خدا تعالیٰ کے کاموں میں مصالح ہیں۔ میرا لڑکا شدت سے بیمار تھا۔ بلکہ بظاہر علامات بہت ردی تھیں۔ امید زندگی کی نہیں تھی۔ اب بفضلہ تعالیٰ وہ میلاب بیماری کا ردبکمی ہے۔ لڑکے نے آنکھیں کھول لیں ہیں اور دودھ پیتا ہے۔ ہنوز عوارض باقی ہیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ وہ بھی دفع ہو جائیںگے۔ ۲؍ کے پان ضرور بھیج دیں۔
والسلام
خاکسار
غلام احمداز قادیان
۱۸۸۷ء
(۱۱۳) پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جہاں تک ممکن ہو۔ آپ اس طرف ہو کر جائیں۔ ۲۶؍دسمبر کو آپ کی انتظار رہے گی۔ پان مرسلہ آپ کے نہیں پہنچے۔ سو یہ پہنچانے والوں کی غفلت یا خیانت ہے۔ آپ ۱؍ کے پان ضرور لیتے آویں۔ لڑکا اب اچھا ہو رہا ہے۔ کسی قدر کھانسی باقی ہے ایک نہایت ضروری کام ہے۔ جس سے دنیا و آخرت میں برکات کی امید کی جاتی ہے اور وہ یہ ہے کہ بشیر احمد کے لئے ایک ایسی دودھ پلانے والی عورت کی ضرورت