(۱۰۳) الف۔ ملفوف ایک غیر معمولی خط بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی چودھری صاحب ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔ آپ کا نوازش نامہ پہنچا۔ حضرت اقدس کی خدمت میں سنایا۔ فرمایا لکھ دو وخط بھی نصف ملاقات ہوتی ہے اگر وہ خط لکھ دیا کریںاور دعا کے لئے دیادلا دیا کریںتومیں دعا کرتا رہا ہوں گا۔ بہت پرانے مخلص ہیں۔ فرمایا ان پر کچھ قرضہ کا بھی بوجھ ہے جب تک اس سے فراغت نہیں ہوتی۔ ملازمت کرتے رہیں بعد میں پنشن لیویں۔ آج پھر فرمایا کہ رات کو پھر وہی الہام پھر ہوا۔ قرب اجلک المقدر ولا نبقی لک من المخزیات ذکرا۔ قل میعاد ربک ولا نبقی لک من المخزیات شیئا۔ فرمایا۔ ان فقرات کے ساتھ لگانے سے صاف منشاء الٰہی یہ معلوم ہوتا ہے کہ جب پیغام رخلت دیاجاوے گا تو دل میں یہ خیال پیدا ہو گا کہ ابھی ہمارے فلاں فلاں مقاصد باقی ہیں اس کے لئے فرمایا کہ ہم سب کی تکمیل کریںگے۔ فرمایا لوگ اکثر غلطی کھاتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ سب امور کی تکمیل مامور ہی کر جائے۔ وہ بڑی بڑی امیدیں باندھ رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ سب کچھ مامور اپنی