اگر ہوسکتا ہے تو کوشش کریں ورنہ کرایہ دے کر روانہ کیا جائے گا زیادہ خیریت۔ والسلام۔ تنخواہ دو روپیہ ماہواری خادمہ کی منظور ہے۔ مگر محنت کش اور دیانتداری شرط ہے۔ کئی عورتیںاس جگہ دن رات بلا تنخواہ کام کرتی ہیںمگر چونکہ نہ محنت کش ہیں۔ نہ دیانیدار۔ اس لئے ان کوہونا نہ ہونا برابر ہے کام نہایت محنت اور جان ہی کا اور ہوشیاری کا ہے۔آپ اس خادمہ کو بخوبی سمجھا دیں تا پیچھے سے کوئی مخفی بات ظہور میں نہ آوے۔ والسلام خاکسار غلام احمد ۲۶؍ ستمبر ۱۸۸۷ء یہ بات مکرر لکھنے کے لائق ہے کہ خادمہ نہایت درجہ کی دیانتدار اور شریف اور نیک نیت اور نیک بخت اورمتقی چاہئے۔ کیونکہ لڑکا اس کے سپرد کیا جاوے گا اور اس جگہ تمام مخالف ہندو اور اکثر مسلمان بھی لڑکے ہو ں جائیںگے۔ جابجا یہی ذکر سنتا ہوں کہ اس جگہ کے تمام ہندو اور اکثر مسلمانوں کی شریر طبع قریب کل کے مسلمان لڑکے کی موت چاہتے ہیں اور جابجا علانیہ باتیں کرتے ہیں۔ تعجب نہیں کہ زہر دینے کی تجویز میں ہوں۔ اس لئے لڑکے کی خادمہ جس قدر ن نیک بخت اور خدا ترس ہو چاہئے۔ آپ سمجھ سکتے ہیں۔ زیادہ کیا لکھا جائے۔ والسلام ( ۱۰۰) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخوم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ