(۹۶) ملفوف بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ چونکہ نہایت ضرورت خادمہ امینہ اور دانا اورمحنت کش کی پیش آگئی ہے اس لئے مکرر مکلف ہوں کہ آپ جہاں تک ممکن ہو خادمہ کو بہت جلد روانہ فرماویں اور روغن اب تک نہیں پہنچا ہمدست خادمہ ایک آنہ کے پان بھی روانہ فرماویں۔ والسلام خاکسار غلام احمد ۱۱؍ستمبر ۱۸۸۷ء (۹۸) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ روغن زرد اب تک نہیں پہنچا۔ پان تو پہنچ گئے ہیں۔ روغن جلد ارسال فرماویں۔ کیا کیا جائے اس جگہ روغن زرد ملتا ہی نہیں۔ اس لئے تکلف دی تھی اور خادمہ کی نسبت آپ جہاں تک ممکن ہے۔ پوری پوری کوشش فرماویں۔ والسلام خاکسار غلام احمد ا ز قادیان ۲۳؍ ستمبر ۱۸۸۷ء (۹۸) …… بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی۔ السلام علیکم ابھی تک ایک خط روانہ ہو چکا ہے۔ اب دوسرا باعث تکلیف وہی ہے کہ میری لڑکی بباعث بیماری نہایت نقیہ