فرما ویں۔ والسلام خاکسار غلام احمد ۱۵؍ ستمبر ۱۸۸۷ء (۹۴)پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم پان تو پہنچ گئے مگر روغن زرد اب تک پہنچا۔اس کا کیا باعث ہے۔ امید کہ جلدی روانہ فرماویں۔آج ۲۰؍ ستمبر ۱۸۸۷ء تک نہیں پہنچا شاید کل تک پہنچ جائے۔تو کچھ تعجب نہیں۔ بہرحال اطلاعاً لکھا گیا۔ والسلام خاکسار غلام احمد ۲۰؍ ستمبر ۱۸۸۷ء (۹۵) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی۔ بعدا لسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ روغن زرد اب تک نہیں پہنچا براہ مہربانی جلد تر ارسال فرماویں اور ایک خادمہ محنت کش ہوشیار دانا۔ دیانت دار کی اشد ضرورت ہے اور کا کام یہی ہو گا کہ لڑکا اور لڑکی دونوں کی خدمت میں مشغول رہے۔ چنانچہ مفصل خط بخدمت میر صاحب تحریر ہو چکا ہے۔ آپ براہ مہربانی ایک خاص توجہ اور محنت اور کوشش سے ایسی خادمہ تلاش کر کے روانہ فرماویں۔ تنخواہ جو کچھ آپ مقرر کریں گے۔ دی جائے گی۔ والسلام خاکسار غلام احمد ۲۱؍ ستمبر ۱۸۸۷ء