مکتوب نمبر ۱۵
مخدومی مکرمی اخویم سرا پا محبت و اخلاص حاجی سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
اس وقت ۲۴؍ مارچ ۹۷ء میں مبلغ سوروپیہ بذریعہ تار مرسلہ آن مخدوم مجھ کو ملا خداتعالیٰ آپ کو اسی للہی ہمدردی اور خدمت کے اپنے پاس سے اپنے لطف و احسان سے جزا بخشے اور اس داارلفتن میں تمام مکروہات سے بچاوے آمین ثم آمین۔ امید ہے لیکہرام کے متعلق دونوں قسم کے دو ورقہ اور ورقہ اشتہار پہنچ گئے ہوں گے اور دو رسالہ لکھے جا رہے ہیں۔ جس وقت تیار ہوں گے انشاء اللہ خدمت میں بھیج دی جائے گے۔ تمام احباب میں السلام علیکم۔ خاکسار مرزا غلام احمد ۲۵؍ مارچ ۹۷ء
مکتوب نمبر ۱۶
مخدومی مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ‘۔
کل کی ڈاک میں ایک نہایت عمدہ ریشمی تھان اطلس مرسلہ آنمکرم بذریعہ پارسل مجھ کو ملا۔ خد ا تعالیٰ متواتر اور متوالی خدمات کادونوں جہان میں آپ کو ثواب بخشے اور آپ پر راضی ہو اور اس بے ثبات دنیا کی مکروہات سے امن میں رکھے آمین ثم آمین۔ یہ عاجز بفضلہ تعالیٰ بخیروعافیت ہے اور تمام احباب اور اخویم مولوی سید محمد احسن صاحب بخیرو عافیت ہیں اس جگہ کے احباب میں السلام علیکم۔
خاکسار مرزا غلام احمد ۲۱؍ رمضان المبارک ۱۳۱۲ء
مکتوب نمبر ۱۷
مخدومی مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ‘۔
کل کی ڈاک میں مبلغ ایک سو روپیہ مرسلہ مکرم مجھ کو پہنچا جزاکم اللہ خیر االجزاء احسن الیکم فی الدنیا والعقبی اس جگہ ہندئوئوں کے ہر روزہ مقابلہ سے نہایت کم فرصتی رہتی ہے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے کوئی نشان دکھانے والا ہے امید ہے کہ آنمکرم اپنے خیر و عافیت اور تمام عزیزوں کی خیروعافیت سے مطمئن فرماتے ہیں۔ بخدمت محبی سیٹھ صالح محمد السلام علیکم۔ جو آپ نے کپڑے اور کڑے لڑکی کے لئے بھیجے تھے وہ سب پہنچ گئے ہیں۔ باقی سب خیریت ہے والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۱۸
مخدومی مکرمی سیٹھ اخویم حاجی عبدالرحمن صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ‘۔
آنمکرم کاخط پہنچا میں آپ کے لئے دعا کروں گا۔ آپ خداوند کریم پر بہت توکل اور بھروسہ کریں آپ سچے دل سے ہمارے اس سلسلہ کے خادم ہیں۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ خداتعالیٰ آپ کو ضائع نہیں کرے گا ہم نے دینی مصلحت اور شکر الہی کے طورپر ایک کتاب تحفہ قیصر نام بطور ہدیہ قیصرہ ہندکی خدمت میں بھیجنے کے لئے تجویز کی تھی۔ آج خواب سے معلوم ہوتا ہے کہ شاید اس ارادہ میں کہ کامیاب نہ ہو ایک الہام میں ہماری جماعت کے ایک ابتلاء کی طرف بھی اشارہ ہے۔ مگر انجام سب خیروعافیت ہے۔ خداتعالیٰ نہایت توجہ سے اس سلسلہ کی مدد کرنا چاہتا ہے یہ الہام کہ انی مع الا افواج ایتک بضہصاف دلالت کر رہا ہے کہ خداتعالیٰ کا کوئی اور نشان ظہور میں آنے والا ہے باقی سب خیریت ہے۔ بخدمت محبی سیٹھ صالح محمد صاحب السلام علیکم اور اگر محبی مرزا خدا بخش صاحب ہوں تو ان کی خیریت میں بھی السلام علیکم۔ خاکسار مرزا غلام احمد ۹؍ جون ۱۸۹۷ء
مکتوب نمبر ۱۹ مخدومی مکرمی سیٹھ اخویم حاجی عبدالرحمن صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ‘۔