پیرہو اہے او ر جس وقت یہ خواب دیکھی تھی اس وقت ایک بھی لڑکا نہ تھا یعنی کوئی بھی نہیں تھا اور خواب میں دیکھا تھا کی اس بیوی سے میرے چار لڑکے ہیں اور چاروں دن میری نظر کے سامنے موجود ہیں اور چھوٹے لڑکے کا عقیقہ پیر کو ہوا ہے اب جب کہ یہ لڑکا یعنی مبارک احمد پید اہوا تو وہ خواب بھول گئے او رعقیقہ اتوار کے دن مقرر ہوا لیکن خدا تعالیٰ کی قدرت ہے کہ اس قدر بارش ہوئی کہ اتوار میں عقیقہ کاسامان نہ ہو سکا او رہر طرف سے حرج پیش آئی۔ ناچار پیر کے دن عقیقہ قرار پایا پیر ساتھ یاد آیا کہ قریباً چودہ برس گزر گئے کہ خواب میں دیکھا تھا کہ ایک چوتھا لڑکا پید اہو گا او ر اس کا عقیقہ پیر کے دن ہو گا۔ تب وہ اضطراب ایک خوشی کے ساتھ مبدل ہو گیا کہ کیونکر خدا تعالیٰ نے اپنی بات کو پورا کیا اور ہم سب زور لگا رہے تھے کہ عقیقہ اتوار کے دن ہو۔ مگر کچھ بھی پیش نہ کی گئی او رعقیقہ پیر کو ہوا یہ پیشگوئی بڑی بھاری تھی کہ اس چودہ برس کے عرصہ میں یہ پیشگوئی کہ چار لڑکے پیدا ہوں گے اور پھر چہارم کا عقیقہ پیر کے دن ہو گا۔ انسان کو یہ بھی معلوم نہیں کہ اس مدت تک چار لڑکے پید اہو سکیں زندہ بھی رہیں۔ یہ خد اکے کام ہیں مگر افسوس ہے کہ ہماری قوم دیکھتی ہے۔ پھر آنکھ بند کرتی ہے یعنی میں نے دو روز ہوئے کہ یا کم و پیش آپ کو خواب میں دیکھا تھا۔ مگر مجھے اس کا سر معلوم رہا اس لئے صرف بار بار دعا کی گئی۔ زیادہ خیریت ہے والسلام آنمکرم کے مشک مرسلہ بھی مجھ کو پہنچ گئی خدا تعالیٰ آپ کو ان متواتر خدمات کا بہت بہت اجربخشے اور بہت سی برکتیں آپ پر نازل کرے عنبر سفید درحقیقت بہت ہی نافع معلوم ہوا تھوڑی خوراک سے دل کو قوت دیتا ہے اور دوران خون تیز کر دیتا ہے۔ یہ بھی اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے دراصل دو دائمی بیماریاں ہیں ایک یہ دل کی بیماری اور ایک کثرت بول یہ اس لئے ہو ا کہ تا وہ حدیث پوری ہو کہ مسیح موعود دو رزد چار دن کے ناز ل ہو گا اہل تعبیر لکھتے ہیں کہ دورزد چاروں سے مراد بیماریاں ہیں یہ بشریت کے لوازم ہیں۔ خاکسار مرزا غلام احمد ۲۷؍ جون ۹۹ء
مکتوب نمبر ۶۹
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
مبلغ ایک سو روپیہ مرسلہ آنمکرم اس سو روپیہ کے بعد جو پہلے آنمکرم پہنچ چکے تھے مجھ کو پہنچا۔ اللہ جلشانہ بہت بہت جزائے خیر دنیا و آخرت میں آپ کو دے او راپنے فضل وکرم سے بلائوں سے بچاوے آمین ثم آمین۔ اب جیسا کہ تجویز فرمایا تھا۔ آپ کی تشریف آوری کا انتظار ہے اللہ تعالیٰ تمام تر خیریت او ررحمت کے ساتھ آپ کو لاوے آمین ثم آمین۔ منجمین اخباروں کے ذریعہ بہت شور مچا رہے ہیں کہ۱۳؍ نومبر ۹۹ء تک دنیا کا خاتمہ ہے یعنی اگر ستارہ کی زمین کے ساتھ ٹکڑ ہو گئی لیکن مجھے اب تک کچھ معلوم نہیں ہوا خد اتعالیٰ لوگوں کوتوبہ کی توفیق دے موسم کے حالات ردی ہیں پنجاب میں بارشیں نہیں ہوئی خریف اور ربیع دونوں سے زمیداروں کی نااُمیدی ہو گئی کلکتہ میں طاعون شروع ہوگیا اخبار میں لکھا ہے کہ جناب نواب وایسئرائے بہادر نے طاعون کا ٹیکا لگوایا ہے زیادہ خیریت ہے۔
والسلام خاکسار مرز اغلام احمد ۲۵؍ اگست ۹۹ء