موجود ہے اور کیا ان لوگوں کے پاس کوئی ایسی تحریریں ہیں جن سے یوز آسف کے سوانخ معلوم ہو سکیں اور ایسا ہی دوسرے حالات جہاں تک ممکن ہو دریافت کر کے جلد تر مجھ کو اس سے اطلاع بخشیں کیونکہ اس وقت کہ جواب آوے یہ کتاب معرض التوا میں رہے گی اور میں نے باوجود ضعف طبیعت کے نہایت ضروری سمجھ کر یہ خط لکھا ہے اللہ تعالیٰ خیروعافیت سے اس خط کو پہنچاوے باقی سب خیریت ہے۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد ۱۱؍ جون ۹۹ء
مکتوب نمبر ۶۷
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
عنایت نامہ پہنچا اب بفضلہ تعالیٰ میری طبیعت ٹھہر گئی ہے دورہ مرض سے امن ہے حقیقت میں یہ عمر جب انسان ساٹھ پینسٹھ سال کا ہوتا جاتا ہے مرنے کے لئے ایک بہانہ چاہتی ہے جیساکہ ایک بوسیدہ دیوار یہ خدا تعالیٰ کافضل ہے کہ اس قدر سخت حملوں سے وہ بچا لیتا ہے کل کی تاریخ عنبر بھی پہنچ گئی۔ میری طرف سے آپ اس مہربان دوست کی خدمت میں شکریہ ادا کر دیں جنہوں نے میری بیماری کا حال سن کر اپنی عنایت اور ہمدردی محض اللہ ظاہر کی خدا تعالیٰ ان کو اس خدمت کا اجر بخشے اور ساتھ ہی آپ کو آمین ثم آمین۔ میرے گھر میں جو ایام امید تھے۔ ۱۴؍ جون کو دل دردزہ کے وقت ہولناک حالت پید ا ہو گئی یعنی بدن تمام سرد ہو گیا اور ضعف کمال کو پہنچا اور غشی کے آثار ظاہر ہونے لگے اس وقت میںنے خیال کیا کہ شاید اب اس وقت یہ عاجزہ اس فانی دنیا کو الوداع کہتی ہے بچوں کی سخت درد ناک حالت تھی اور دوسرے گھر میں رہنے والی عورتیں اور ان کی والدہ تمام مردہ کی طرح اور نیم جان تھے۔ کیونکہ ردی علامتیں یک دفعہ پیدا ہو گئیں تھیںاس حالت میں ان کاآخری دم کر کے اور پھر خدا کی قدرت کو بھی مظہر العجائب یقین کر کے ان کی صحت کے لئے میں نے دعا کی کے ان کی صحت کہ یک دفعہ حالت بدل گئی اور الہام تحویل الموت یعنی ہم نے موت کو ٹال دیا اور دوسرے وقت پر ڈال دیا اور بدن پھر گرم ہو گیا اور حواس قائم ہو گئے اور لڑکا پید اہوا جس کانام مبارک احمد رکھا گیا۔ اس تنگی اور گھبراہٹ کی حالت میں میں نے مناسب سمجھا کہ آپ کے لئے بھی ساتھ دعا کروں۔ چنانچہ کئی دفعہ دعا کی گئی زیادہ خیریت ہے۔ اس وقت میں خط لکھ چکا تھا کہ پھر سخت کمر میں درد اور تپ میرے گھر میں ہو گیا ہے سخت بیتاب ہو گئی ہیں اللہ تعالیٰ رحم فرماوے۔
والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ۹۹ء
مکتوب نمبر ۶۷
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
مبلغ ایک سو روپیہ مرسلہ بذریعہ ڈاک مجھ کو پہنچ گیا۔ جزاکم اللہ خیرا لجزاء آمین ثم۔ آمین۔ میرے گھر میں پید ائش لڑکے وقت بہت طبیعت بگڑ گئی تھی الحمداللہ اب ہر طرح سے خیریت ہے عجب بات ہے کہ قریباً چودہ برس کا عرصہ گزرا ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ میری اس بیوی کو چوتھا لڑکا پید اہوا ہے اور تین پہلے موجود ہیں او ریہ بھی خواب میں دیکھا تھا کہ اس پسر چہارم کا عقیقہ بروز شنبہ یعنی