مکتوب نمبر ۷۰ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ الحمدللہ وانمت کہ اب میرے گھر میں ہر طرف سے خیریت ہے آپ کے حالات کی طرف نظر لگی ہوئی ہے خدا تعالیٰ ہماری عاجزانہ دعائوں کا نیک نتیجہ دکھاوے آمین ثم آمین دعا کا سلسلہ جناب باری میں جاری ہے اور وہ رحیم و کریم ہے زیادہ خیریت ہے۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان ۸؍ جولائی ۹۹ء مکتوب نمبر ۷۱ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ خدا تعالیٰ کے فضل و توفیق سے ہمیشہ نماز اور حارج نماز آپ کے مہمات اور بہبودی دنیا و آخرت کے لئے دعا کرتا ہوں او رامید وار ہوں کہ قبول حضرت عزت ہو۔ کل سے میری طبیعت علیل ہو گئی ہے کل شام کے وقت مسجد میں اپنے تمام دوستوں کے روبرو جو حاضر تھے سخت درجہ کا عارضہ لاحق حال ہوا اور یک دفعہ تمام بدن مسترد اور نبض کمزور اور طبیعت میں سخت گھبراہٹ شروع ہوئی او رایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا زندگی ایک دو دم باقی ہیں بہت نازک حالت ہو کر پہر صحت کی طرف عود ہوا۔ مگر اب تک کلی اطمینان نہیں کچھ کچھ آثار عود مرض کے ہیں اللہ تعالیٰ فضل و رحم فرمائے ایسے وقتوں میں ہمیشہ مشک کام آتی ہے اس وقت مشک جو بمبئی سے آپ نے منگوا کر بھیجی تھی لیکن طبیعت کی سخت سر گردانی اور دل کے اضطراب کی وجہ سے وہ مشک کھولنے کے وقت زمین پر متقرق ہو کر گر گئی اور گرنے کے سبب سے خشک تھی او رہو اچل رہی تھی اور ضائع ہو گئی اس لئے مجھے دوبارہ آپ کو تکلیف دینی پڑی یہ مشک بہت عمدہ تھی اس دوکان سے ایک تولہ مشک لے کر جہاں تک ممکن ہو جلد ارسال فرمادیں کہ دورہ مرض کا سخت اندیشہ ہے اور خد اتعالیٰ کے فضل وکر م پر بھروسہ ہے آپ نے یہ مشک بمبئی سے منگوائی تھی باقی سب خیریت ہے اس وقت بھی طبیعت صحت پر نہیں رجسٹری کرا کر یہ خط بھیجتا ہوں میں انشاء اللہ آپ کے صاحبزادہ سیٹھ احمد صاحب کے لئے او ر ان کی دنیا و آخرت کے کامیابی کے لئے بہت دعاکروں گا میری طرف سے سلام علیکم ان کو پہنچے۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۷۲ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ عنایت نامہ عین انتظار میں پہنچا مجھے اس سے بہت خوشی ہوئی کہ اس مبارک کام کے لئے آپ کی سلسلہ …… کامیابی کے ساتھ انجام پذیر ہوئی مجھے آپ کے اس کام کی خبر نہ تھی مگر میں نے آپ کے اس سفر کے لئے بہت دعا کی کہ جو جو مطالبہ اس سفر میں مدنظر ہیں خد اتعالیٰ ان کو انجام دے مجھے امید ہے کہ وہ دعا قبول ہو گئی ہوں گی۔ امید کہ عقد نکاح کے بعد ضرور مجھے مسرورالوقت فرماویں میرے نزدیک یہ کام نہ صرف مناسب ہے بلکہ خدا بہت سے برکات کا موجب کرے آمین ثم آمین۔ باقی ہر طرح سے خیریت ہے۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ۲۰؍ اگست ۹۹ء