خالی نہ جائیں امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے مجھ مسرور الوقت فرماتے رہیں زیادہ خیریت ہے۔
والسلام خاکسار مرز اغلام احمد ۲۰؍ اکتوبر ۹۸ء
مکتوب نمبر ۵۵
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ۔ السلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔
پہلے خط کے روانہ کرنے کے بعد آج مبلغ سو روپیہ مرسلہ آنمکرم بذریعہ ڈاک مجھ کو ملا میں آپ کی اس صدق و اخلاص سے نہایت امیدوار ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ضائع نہیں کرے گا۔ مجھے آپ کے روپیہ سے اپنے کاروبار میں اس قدر مدد ملتی ہے کہ میں بیان نہیں کر سکتا جزاکم اللہ جزالجزء یہی عملی حالت ہے کہ جو خدا تعالیٰ کے فضل وکرم پر بہت ہی امید دلاتی ہے۔ چونکہ مجھے اپنے سلسلہ طبع تک میں ایسی حاجتیں پیش آتی ہیں اور مجھے اس سے زیادہ دنیا میں کوئی غم نہیںکہ جو میں بوجہ نہ میسر آنے مالی سر مایہ کے طبع کتب دینہ سے مجبور رہ جائوں۔ اس لئے میں ایک یہی حکمت عملی کے متعلق دیکھتا ہوں کہ آپ ایک نذر مقرر کر چھوڑیں کہ اگر عمدہ کامیابی امور تجارت آپ کو میسر آوے تو آپ یکمشت نذرا س کارخانہ کے لئے ارسال فرماویں کیا تعجب ہے کہ خدا تعالیٰ آپ کے اس صدق اور اخلاص پر نظر کر کے وہ کامیابی آپ کے نصیب کرے کہ جو فوق العادت ہو ااور اس ذریعہ سے اس اپنے سلسلہ کو بھی کافی مدد پہنچ جاوے کیونکہ اب یہ سلسلہ مشکلات میں پھنسا ہوا ہے اور شاید یہ کام طبع کتب کا آگے کو بند ہو جائے آپ کی طرف سے جو مدد آتی ہے وہ لنگر خانہ میں خرچ ہو جاتی ہے اور مجھے جس قدر آپ کے کاروبار کے لئے توجہ ہے یہ ایک دلی خواہش ہے جوخدا تعالیٰ نے مجھ میں پید ا کی ہے اور یہ یقین جانتا ہوں کہ یہ خالی نہیں جائے گا۔ کیا تعجب کہ اس نیت کے پختہ کرنے پر خدا تعالیٰ فوق العادت کے طور پر آپ سے کوئی رحمت کا معاملہ کرے میں تو جانتا ہوںآپ نہایت خوش نصیب ہیں آپ کی دنیا بھی اچھی ہے اور آخرت بھی۔ کیونکہ آپ اس طرف سے پورے اعتقاد سے جھک گئے ہیں سو اگر تمام دنیا کا کاروبار تباہی میں آجائے تب بھی میں یقین نہیں کرتا کہ آپ ضائع کئے جائیں ۔
والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ۲۱؍ اکتوبر ۹۸ء
مکتوب نمبر ۵۶
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ سلمہ۔ السلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔
آج مشک و عنبر بمبئی سے پہنچے گا جزاکم اللہ خیرالجزاء۔ خدا وند کریم آپ کو تمام خدمات کا احسن پاداش بخشے آمین ثم آمین۔ اس کی درگاہ سے امید ہے کہ کوئی شخص اس کے لئے نیک عمل نہیں کرتا جو اس کی جزا نہیں دیکھ لیتا اس کے فضل اور رحم کی ہر وقت امید ہے او رانجام بخیر دنیا وآخرت کے نہایت آثار نیک ہیں میری طبیعت بہ نسبت سابق کے رویا صلاح ہے الحمدللہ علی ذالک باقی سب طرح سے خیریت ہے۔
والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ۲۲؍ اکتوبر ۹۸ء
مکتوب نمبر ۵۷
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ سلمہ۔ السلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔
عنایت نامہ پہنچا۔ حالات تردود اضطراب معلوم کر کے